بھٹکل:01؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) نیو شمس اسکول میں بروز اتوار یکم دسمبر کو اسکول طلبا کے درمیان سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔
جلسہ کی افتتاحی تقریب میں رابطہ سوسائٹی کے سابق صدر محمد صادق پلور نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتےہوئے طلبا سے کہاکہ بھٹکل میں شمس اسکول اور اس کے طلبا کی ایک پہچان ہے، یہاں معیاری اور اخلاقی اور اقدار کی تعلیم دی جاتی ہے، یہاں کے کئی ایک طلبا اپنی زندگی میں کامیاب ہونے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ انہی ادبی و ثقافتی مقابلہ جات کے ذریعے طلبا اپنی ترقی کی منزلیں طئے کرسکتے ہیں اسکول کے مقابلہ کو سنجیدگی سے لینے کہا۔ اسکول کے الومنی محمد طارق رکن الدین نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔
تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے انتظامیہ ممبر مولانا سید زبیر ایس ایم نے کلیدی خطبہ میں کہاکہ اسکول کا تعلیمی ماحول طلبا کی تعلیمی ترقی میں اہم رول ادا کرتاہے، اسی ماحول کے ذریعے طلبا کی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں، اسکول کی سطح سے ہی مقابلہ جات کا ہم بہتر انتظام کریں اور طلبا کو دلچسپی سے شریک کروائیں تو ان کا مستقبل روشن ہونے کی بات کہی۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے جلسہ کی صدارت کی۔ صدر مدرس محمد رضا مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے سبھی کا استقبال کیا۔
اسکول کے طلبا عبداللہ اور کامران نے جلسہ کی نظامت کی۔ ادارے کے پی آر اؤ مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے شکریہ کلمات اداکئے۔نیوشمس اسکول کی پرنسپال فہمیدہ ملا ، انتظامیہ کی زنانہ کمیٹی کی ممبران صبیحہ کوڑا، فرحت قاضیا، روفیدہ وغیرہ جلسہ میں شریک تھیں۔ ڈائس پر ادارے کے بانی ممبرسید حسن برماور ، جنرل سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی ، مولانا یاسر ندوی برماور، ابرارالحق خطیبی موجود تھے۔ مقابلہ میں جیت حاصل کئے طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم ہوئی۔